ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میٹرو ٹرائل کی بنیاد پر دوبارہ شروع ہو، کیجریوال کی مرکز سے درخواست

دہلی میٹرو ٹرائل کی بنیاد پر دوبارہ شروع ہو، کیجریوال کی مرکز سے درخواست

Mon, 24 Aug 2020 11:30:11    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو مرکزی حکومت سے دہلی میٹرو کو ٹرائل کی بنیاد پر مرحلہ وار طریقے سے دوبارہ شروع کئے جانے کی درخواست کی ہے۔ مسٹر کیجریوال نے کہا ہے کہ ’’دہلی میں کورونا انفیکشن کنٹرول میں ہے۔ ہم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ دہلی میٹرو ریل خدمات کو مرحلہ وار ڈھنگ سے ٹرائل کے طور پر دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی جانی چاہئے۔

وزیراعلی نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ سبھی کے تعاون سے دہلی میں اب کورونا کنٹرول میں ہے۔ دہلی نے جس طرح سے کورونا سے لڑائی لڑی ہے اس کی تعریف ملک کے علاوہ پوری دنیا میں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’اب دہلی میں ہفتہ وار بازار اور ہوٹل کھول دیئے گئے ہیں۔ دہلی کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے ڈیزل کے دام آٹھ روپے فی لیٹر کم کئے گئے ہیں۔ یہاں کے سبھی تاجروں، دو کروڑ لوگوں اور سبھی اداروں کا شکریہ، مجھے یقین ہے کہ دہلی کی معیشت کو بھی ہم سب مل کر پٹری پر لائیں گے۔‘‘

واضح رہے میٹرو کے بندہونے سے جہاں عام لوگوں کو سفر کرنے میں دشواری ہو رہی ہے وہیں دہلی میں میٹرو کو یومیہ کئی کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔


Share: